پاکستان میں کورونا وائرس کی آڑ میں ڈاکہ زنی کا نیا طریقہ شروع ۔
بالا کوت ذلزلہ میں مدد کرنے والے لوگوں کی زبانی بے شمار دل دہلا دینے والے واقعات آپ نے سن رکھے ہوں گے اسی طرح اب کچھ لوگون نے اپنی بری عادات اور سوچ کو عملی جامہ پہنانے کی ٹھان رکھی ہے۔جس سے آپ لوگ با خبر رہے اور اس سے لوگوں کو آگاہ کیجئیے۔کرونا وائرس پوری دنیا مین پریشانی اور خوف کا باعث بنا ہوا ہے اور لوگ اسے سے جان چھڑانے کی کوششوں اور کوئ نہ کوئ طریقہ اپنانے کے خواہاں ہیں۔اسی کو ڈھال بناتے ہوئے کچھ بدبخت لوگون نے داکے ڈالنے کی ٹھان لی ہے۔یہ واقعہ اپنی نوعیت کا شائد پہلا ہی ہے کہ وہاری ضلع کی تحصیل میلسی میں ایک خاتون نے خود کو گورنمنٹ آف ہیلتھ کی نمائیندہ ظاہر کرتے ہوئے محلہ ٹیلو پور کے ایک گھر مین داخل ہوئ۔گھر مین خاتون کو اکیلی پا کر اسے جھانسہ دیا کہ وہ گورنمنٹ کی طرف سے کورونا سے بچنے کے لیے ویکسین لائی ہے۔اور خاتون کو بے ہوشی کا انجیکشن لگا دیا جس سے وہ بے حوش ہو گئی تو بچوں کے سور مچانے پر اس خاتون کو روک لیا۔اہل محلہ نے گھر میں موجود بے ہوش خاتون کو دیکھا تو نرس کو روک لیا۔پوچھنے اور تلاشی لینے پر خاتون جس کا نام نادیہ بتایا جا رہا ہے سے بے ہوشی کے انجیکشن استرا اور کٹر کے علاوہ دیگر مشکوک آلات برآمد کر لیے۔خاتون محلہ ٹیلو پور کے اللہ دتہ کے گھر داخل ہوئ تھی۔جبکہ گھر میں داخل ہونے والی خاتون کو حوالہ پولیس کر دیا گیا ہے۔
0 Post a Comment:
Post a Comment